;) کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر

Courtesy By Jang.Com.Pk!

بلڈ بینکوں پر چھاپے غیرمعیاری خون برآمد، 9/افراد گرفتار
—————————
کراچی … گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ہدایت پر شہر بھر کے بلڈ بینکوں پر محکمہ صحت کی نگرانی میں پولیس نے چھاپے مارے، پانچ بلڈ بینکوں سے غیرمعیاری خون کی بوتل برآمد ہوئیں جس پر 9/ افراد کو گرفتار کرلیا گیا دیگر بلڈ بینکوں سے بھی 8 / نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جن کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران کی مختلف ٹیموں نے شہر بھر کے مختلف بلڈ بینکوں پر پولیس کے ہمراہ چھاپے مارکر نمونے حاصل کیے اس دوران پانچ بلڈ بینکوں سے بعد از میعاد خون کی بوتلیں بھی کولڈ اسٹوریج سے برآمد ہوئیں، گلشن اقبال بلاک۔5 میں واقع الکام بلڈ بینک پر چھاپہ مارکر دس بوتل خون برآمد ہوا جس کی میعاد گزر چکی تھی جس پر موقع پر موجود ڈاکٹر کامران بھٹی اور شہزاد کو گرفتار کر کے بلڈ بینک کو سیل کر دیا گیا، شاہ فیصل کالونی تھانے کے علاقہ شارع فیصل پر واقع اوٹی بلڈبینک سے پانچ خون کی بوتل غیرمعیاری برآمد ہوئیں جن کو ضبط کر کے ڈاکٹر دلناز تاجدار کو گرفتار کرلیا اور بلڈ بینک کو سیل کر دیا گیا، جناح اسپتال کے قریب واقع شاہ بلڈ بینک پر چھاپے میں پانچ غیرمعیاری خون کی بوتل برآمد ہوئیں جہاں سے غلام شبیر اور جاوید اقبال کو گرفتار کر کے بلڈ بینک سیل کر دیا گیا ، نبی بخش کے علاقے میں واقع اوٹی بلڈ بینک سے 10/ غیرمعیاری بوتل خون کی برآمد ہوئیں اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف بلڈ بینکوں سے سو سے زیادہ نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن کو ٹیسٹ کرانے کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیا گیا ہے۔

Its a relief!, isn’t it?

Leave a Reply