!منزل کی طرف ایک اور قدم

Courtesy By Jang.Com.Pk!

غیرمعیاری و غیررجسٹرڈ بلڈ بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر صحت
————————————————————————
کراچی … صوبائی وزیر صحت شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ صاف اور صحتمند خون مریضوں کابنیادی حق ہے، صوبے میں سو فی صد صحت مند منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور غیرمعیاری و غیررجسٹرڈ بلڈ بینکوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں بندکرایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہفتہ کو سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے زیراہتمام سندھ کے چار تدریسی، دس ضلعی اور پچیس تعلقہ اسپتالوں کو بلڈ بینکوں کو آلات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری صحت پروفیسر نوشاد اے شیخ، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر شفقت عباسی، منظور میمن، ریاض میمن سمیت سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی پروگرام میجر ڈاکٹر فرحانہ میمن اور ڈاکٹر کامران اعوان بھی موجود تھے، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ مریضوں کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں اُنہوں نے کہا غیررجسٹرڈ و غیرمعیاری بلڈ بینکوں کے خلاف کارروائی کے لیے جلد ہی ترمیمی آرڈیننس بھی جاری ہو جائے گا جس میں ذمہ دار افراد کو سزا دو سال سے بڑھاکر تین سال کر دی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری صحت پروفیسر نوشاد اے شیخ نے کہا کہ سندھ کے سیکرٹری اسپتالوں میں قائم بلڈ بینکوں کو جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔

Ayesha

Leave a Reply