زندگی۔۔۔

کبھی کبھی انسان اپنے غصے کو نکالنے کے لئے چیختا ہے، چلاتا ہے، بہت کچھ کرتا ہے۔۔ پر جب پتا چلتا ہے کہ آپ نا حق چیخ رہے تھے اور آپ صحیح ھو کر بھی غلط ٹھرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ یقینا وہی جو میرا تھا کل رات۔۔ پہلے تو کافی غصہ آیا کہ میں صحیح ہوں پھر بھی مجھے دبایا، ڈانٹا، ڈرایا، طعنے دئے گے، پھر جب غصہ ٹھنڈا ہوا اور سوچا کہ سب تو غلط نہیں ہوسکتے نا۔۔ یقینا میں نے کوئی غلطی کی ہوگی، کافی سوچنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ میں غلط تھی پر صحیح بھی تھی، گھر والے چاہتے ہیں کہ میں بحث نہ کروں کیوں؟ تا کہ ٹینشن نا ہو، سکون ہو۔۔۔

اور آج بیٹھ کر میں نے طے کرلیا ہے بس! عائشہ بی بی بہت ہوگیا، آپ نے اپنے گھر والوں کو اپنی بحث سے بہت تنگ کیا ہے اور نا خوش کیا ہے، اسلئے اب سے میں صرف اپنی والدہ اور بھائی کی خوشی اور اطمینان کے لئے نہ بحث کروں گی نا ہی اپنا غصہ نکالوں گی۔۔۔

آج ایک عجیب بات سامنے آئی میرے بارے میں، وہ یہ کہ میں اتنا کمپروائز کرتی رہی ہوں اور کر رہی ہوں تو میں اپنا غصہ کیوں نہیں قابو کرسکتی؟

دعا کیجیے گا کہ میں اپنا غصہ قابو کرسکوں اور اپنے گھر والوں کو خوش رکھ سکوں۔۔

دعائوں کی طلبگار
!اللہ نگہبان

11 thoughts on “
زندگی۔۔۔

  1. چلایئے خوب زور سے چلایئے۔ باقی حقوق تو اکثر چھننے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن یہ حق کسی نے آپ سے نہیں چھینا۔
  2. یہ حق بھی چھین جائے گا بلکہ چھین گیا ہے، جی ہاں میری امی مجھے چلاتا ہوا دیکھ کر دو لگانے کو دوڑتیں ہیں :(۔

    Please friends use this Uru Html Tags for writting Urdu :)!

  3. کیا کروں میری پہلے ہی پانچ بہنیں ہیں جنہوں نے مجھ اکلوتے کا ستیاناس کیا ہوا ہے ، اور مجھے سے چھوٹی والی تو بہت ہی بدتمیز ہے ، آپ مجھے اس بات کی ضمانت دیجیے کہ آپ مجھے تنگ نہیں کریں گی تو میں آپ کو چھٹی بہن بنا لوں گا 🙂

    ویسے مجھے فضول بحث کرنے والے لوگ پسند نہیں ہیں ، لہٰذا اگر آپ فضول بحث کرتی ہیں تو چھوڑ دیجیے اور اگر بامقصد بحث کرتی ہیں تو جاری رکھیے ۔

    اور برائے مہربانی رومن اردو کی بجائے اپنی اردو میں لکھا کیجیے 🙂

  4. یہ خوب کہی آپ نے، بہنیں ہوتی کیوں ہیں؟ جی ہاں! تنگ کرنے کے لئے:) اور آپ نہ بھی بہن بنائے آپ میرے بھائی ھی رہے گے، ماشاءاللہ سے میرے پاس بھائیوں کی فوج ہے 🙂 آپ نئےفوجی ہیں :)۔

    وہ فضول بحث بلکل نہیں تھی بس کچھ اختلافات تھے جن کو نظر انداذ کرنا تھا اور مجھ سے نظر انداذ ہوئے نہیں، خیر۔۔

    اردو کے بارے میں آپ کے بلاگ پر لکھ چکی ہوں 🙂 امید ہے آپ کو مل گیا ہوگا تبصرہ۔۔

  5. Gul: 🙂 kia kahon… bus dua hai ke meri jaisi takleefain Allah kisi ko na dey :)! waise to Allah ka karam hai ke sab theek hai meri zindagi mein per sirf “chand” takleefain itni bhari lagti hain ke bus..

    khair, Allah hum sab ko apne hifz-o-aman mein rakhen *ameen*

    Take Cares, Allah Nigh-e-Baan!

Leave a Reply