All About Me & My Surroundings!

زندگی۔۔۔

11 Comments
کبھی کبھی انسان اپنے غصے کو نکالنے کے لئے چیختا ہے، چلاتا ہے، بہت کچھ کرتا ہے۔۔ پر جب پتا چلتا ہے کہ آپ نا حق چیخ رہے تھے اور آپ صحیح ھو کر بھی غلط ٹھرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ یقینا وہی جو میرا تھا کل رات۔۔ پہلے تو کافی غصہ آیا کہ میں صحیح ہوں پھر بھی مجھے دبایا، ڈانٹا، ڈرایا، طعنے دئے گے، پھر جب غصہ ٹھنڈا ہوا اور سوچا کہ سب تو غلط نہیں ہوسکتے نا۔۔ یقینا میں نے کوئی غلطی کی ہوگی، کافی سوچنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ میں غلط تھی پر صحیح بھی تھی، گھر والے چاہتے ہیں کہ میں بحث نہ کروں کیوں؟ تا کہ ٹینشن نا ہو، سکون ہو۔۔۔

اور آج بیٹھ کر میں نے طے کرلیا ہے بس! عائشہ بی بی بہت ہوگیا، آپ نے اپنے گھر والوں کو اپنی بحث سے بہت تنگ کیا ہے اور نا خوش کیا ہے، اسلئے اب سے میں صرف اپنی والدہ اور بھائی کی خوشی اور اطمینان کے لئے نہ بحث کروں گی نا ہی اپنا غصہ نکالوں گی۔۔۔

آج ایک عجیب بات سامنے آئی میرے بارے میں، وہ یہ کہ میں اتنا کمپروائز کرتی رہی ہوں اور کر رہی ہوں تو میں اپنا غصہ کیوں نہیں قابو کرسکتی؟

دعا کیجیے گا کہ میں اپنا غصہ قابو کرسکوں اور اپنے گھر والوں کو خوش رکھ سکوں۔۔

دعائوں کی طلبگار
!اللہ نگہبان

  • Share/Bookmark
 
Posted in: Me, Myself & I

11 Comments (Leave a comment) »

Leave a Reply