عید ۔۔۔

اسلام وعلیکم خواتین و حضرات
اب آپ سوچ رہے ہوگے مجھے کیا ہوگیا ہے۔۔ تو جناب ذیادہ نہ سوچے۔۔ کبھی کبھی اردو لکھنے کا دل چاہتا ہے اور بقول قدیر۔۔ اردو میں آپ باآسانی اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں۔۔ کہتے تو ٹھیک ہیں اور کبھی کبھی کہتے ہیں۔

کیوں صحیح کہا نا :$؟

خیر تو دوستوں سب سے پہلے عید مبارک۔۔۔اللہ تعالی سب کو ڈھیروں ڈھیر خوشیاں دیکھائے آمین! اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین

میرا تو مننا ہے کہ عید سے بہتر اتوار کا دن ہوتا ہے۔۔ بوریت تو کم ہوتی ہے۔۔ یہ بھی بھلا کوئی دن ھے۔۔ سارا دن انتظار کرو لوگوں کا۔۔ جب وہ آئے تو بلاوجہ مسکرائے جاو۔۔ پھر خاطر داری بھی کرو۔۔ اور سارا دن انگھتے رہو۔۔، میں تو یہی کرتی ہوں تقریبا ہر عید پر۔۔ نا کہیں آنا نا کہیں جانا۔۔۔۔ ذیادہ سے ذیادہ رات کا ڈنر نانی کے گھر۔۔ اور پھر گھر۔۔۔ یہ ہے میری کہانی۔۔ خاموش زندگانی۔۔۔۔ معافی چاہتی ہوں تھوڑا سا بہک گی تھی۔۔ ہاں تو کہاں تھی میں؟ جی۔۔ عید اور میں۔۔ اب آپ ہی بتائے یہ بھی بھلا کوئی دن ہے۔۔۔، اور پلیز یہ مت کہنا کہ ‘بی بی۔۔ سہلیوں کے گھر چلی جاو۔۔ فون کرلو۔۔ گھوم پھر آو۔۔’ نا مجھے سہلیوں میں کوئی دلچسپی ہے نا ہی گھومنے پھرنے میں اور جہاں تک بات ہے فون کی وہ تو کوئی بڑا مسلئہ نہیں پر۔۔ کتنی دیر بات کروں؟ کیا بات کروں؟ پورا دن تو بات کرنے سے رہی۔۔ وہ بھی ایسی سہلیوں سے جو سر میں درد کردے ایسی باتیں کر کے۔۔ ‘عائشہ۔۔ میری شادی کی تاریخ طے ہوگی۔۔۔ تیری تو منگنی بھی نہیں ہوئی۔۔’ ‘عائشہ۔۔ فضیلہ کو بیٹی ہوئی ہے۔۔ تیری شادی کب ہوگی؟’ اور تو اور۔۔ آخر میں ایک جملہ تو میری دوست لگانا اپنا فرض سمجھتی ہے۔۔ اب پوچھے کونسا جملہ؟ وہ جملہ ہے۔۔ ‘عائشہ ہم سب تیرے سے عمر میں چھوٹی ہیں اور ہم لوگ سب اپنے اپنے گھر کر ہو رہے ہیں۔۔ تری طرف سے خوشخبری کب ملے گی۔۔؟’ دل چاہتا ہے سر دیوار پر دے ماروں۔۔ پر پھر دیوار کا خیال آجاتا ہے۔۔

اب بتائے میں کروں تو کروں کیا؟؟؟؟

اللہ حافظ
آپ کی دکھی۔۔ پریشان۔۔ بیچاری دوست۔۔
عائشہ

12 thoughts on “عید ۔۔۔”

  1. تمہارے دکھوں اور پریشانیوں کا وہ علاج ٹھیک ہے جو تمہاری سہیلیاں کہتی ہیں 😛

    نہ تم کہیں جاتی ہو ، نہ کسی سے بات کرتی ہو ، پھر کہتی ہو بوریت ہوتی ہے ۔ تمہارے خیال میں بوریت کیسے ختم ہو سکتی ہے؟

    تیرا کیا بنے گا کالیا
    😀

  2. وعلیکم السلام عائشہ،

    آپ کی بھی عید مبارک ہو۔
    آپ کی درست اور مزے کی باتوں نے مجھے تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا۔
    ————-
    سارا دن انتظار کرو لوگوں کا۔۔ جب وہ آئے تو بلاوجہ مسکرائے جاو۔۔
    ————-
    کیا خوب کہا ہے۔ 😀

    اور شادی والی بات بھی زبردست کی ہے، اس پر میں نے باقاعدہ ایک پوسٹ لکھنے کا سوچا ہوا ہے۔وقت ملتا ہے تو لکھتی ہوں۔

  3. عید مبارک، بہنا!

    ویسے عید الاضحٰی پر بوریت ہونی تو نہیں چاہیے۔ آپ باورچی خانے میں گُھس کر مزے مزے کے کھانے تو بنا ہی سکتی ہو نا؟ 🙂

  4. Dearest baby doll, you don’t need to worry about any thing. Unfortunately, people in Pakistan believe that marriage is a woman’s ultimate goal to happiness. They can not understand that getting married is just a small part of one’s life. There are so many other things in a person’s life that can bring happiness. You need to cherish those small things.

    About Eid, yes these are most boring days of the year. Even Sundays are better than Eid. There is so much meat, bloodshed, tikka kababs, and so called qurbani everywhere. My stomach is upset seeing all this even though I haven’t had a single slice of Qurbani ka gosht.

  5. LOLZ ayesha – now here you expressed urself evenly 😉

    Eid mubarak!!

    Eid was helluva boring this time – and i hate this argument too that go to your frinds y akaheen ho aao … ab banda kitna bahir jaayay :\ And at shaadi, good god abhi tumhari umar hi kiya hay .. ur friends got married in teens 😐 ?

  6. کافی عرصے بعد آپکو دیکھ کے خوشی ہوئی ہے، کہاں غائب تھیں آپ؟
    لوگوں کی باتوں کی پروا مت کیا کریں، ابھی شادی نہ ہونے کے طعنے ہیں، پھر بچوں کی بابت سوال ہو گا، اسکے بعد انکی شادیوں پر باتیں ہو نگی۔ ہم فارغ قوم ہیں اور ایسی باتیں کرنا ہمارا قومی المیہ ہے، آپ جی چھوٹا نہ کریں۔ مجھے بھی کئی طرح کے طعنے روز سننے کو ملتے ہیں، میں ہنس کر سن لیتا ہوں۔

  7. Hello ,
    I hope you are fine and carrying on the great work you have been doing for the Pakistani side of WWW. I am Ghazala Khan from The Paksitani Spectator (TPS), We at TPS throw a candid look on everything happening in and for Pakistan. We are trying to contribute our humble share in the blogistan.

    We at TPS are carrying out a new series of interviews with the notable Pakistani bloggers. In that regard, we would like to interview you, if you dont mind. Please send me your approval for your interview, so that I could send you the questions. We would be extremely grateful. We have done many interviews with many bloggers from Pakistan like Dr. Awab, Kashif Aziz, Fahd Mirza and host of others.

    regards.

    Ghazala Khan
    The Pakistani Spectator
    http://pakspectator.blogspot.com

  8. عید گذر تو بہے دن ہو گئے ۔ اسلئے اُردو لکھنا مبارک ہو ۔ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ عیدالاضحٰے کا دن آپ کو کیوں پریشان کرتا ہے ۔ ہمارا تو پورا دن مصروف گذرتا ہے ۔ اگر اس دن آپ اور کچھ کرنا مناسب نہیں سمجھتی تو تھیلاسیمیا کے مریض بچوں کے لئے ایک پیکٹ غباروں کا خرید لیا کریں اور جا کر ہر بچے کو تین تین غبارے دے دیا کریں ۔ پھر دوسرے امراض کے بچوں کے پاس چلی جایا کریں اور انہیں غبارے دیں ۔ اتنی دیر میں رات ہو چکی ہو گی

Leave a Reply