All About Me & My Surroundings!

عید ۔۔۔

12 Comments
اسلام وعلیکم خواتین و حضرات
اب آپ سوچ رہے ہوگے مجھے کیا ہوگیا ہے۔۔ تو جناب ذیادہ نہ سوچے۔۔ کبھی کبھی اردو لکھنے کا دل چاہتا ہے اور بقول قدیر۔۔ اردو میں آپ باآسانی اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں۔۔ کہتے تو ٹھیک ہیں اور کبھی کبھی کہتے ہیں۔

کیوں صحیح کہا نا :$؟

خیر تو دوستوں سب سے پہلے عید مبارک۔۔۔اللہ تعالی سب کو ڈھیروں ڈھیر خوشیاں دیکھائے آمین! اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین

میرا تو مننا ہے کہ عید سے بہتر اتوار کا دن ہوتا ہے۔۔ بوریت تو کم ہوتی ہے۔۔ یہ بھی بھلا کوئی دن ھے۔۔ سارا دن انتظار کرو لوگوں کا۔۔ جب وہ آئے تو بلاوجہ مسکرائے جاو۔۔ پھر خاطر داری بھی کرو۔۔ اور سارا دن انگھتے رہو۔۔، میں تو یہی کرتی ہوں تقریبا ہر عید پر۔۔ نا کہیں آنا نا کہیں جانا۔۔۔۔ ذیادہ سے ذیادہ رات کا ڈنر نانی کے گھر۔۔ اور پھر گھر۔۔۔ یہ ہے میری کہانی۔۔ خاموش زندگانی۔۔۔۔ معافی چاہتی ہوں تھوڑا سا بہک گی تھی۔۔ ہاں تو کہاں تھی میں؟ جی۔۔ عید اور میں۔۔ اب آپ ہی بتائے یہ بھی بھلا کوئی دن ہے۔۔۔، اور پلیز یہ مت کہنا کہ ‘بی بی۔۔ سہلیوں کے گھر چلی جاو۔۔ فون کرلو۔۔ گھوم پھر آو۔۔’ نا مجھے سہلیوں میں کوئی دلچسپی ہے نا ہی گھومنے پھرنے میں اور جہاں تک بات ہے فون کی وہ تو کوئی بڑا مسلئہ نہیں پر۔۔ کتنی دیر بات کروں؟ کیا بات کروں؟ پورا دن تو بات کرنے سے رہی۔۔ وہ بھی ایسی سہلیوں سے جو سر میں درد کردے ایسی باتیں کر کے۔۔ ‘عائشہ۔۔ میری شادی کی تاریخ طے ہوگی۔۔۔ تیری تو منگنی بھی نہیں ہوئی۔۔’ ‘عائشہ۔۔ فضیلہ کو بیٹی ہوئی ہے۔۔ تیری شادی کب ہوگی؟’ اور تو اور۔۔ آخر میں ایک جملہ تو میری دوست لگانا اپنا فرض سمجھتی ہے۔۔ اب پوچھے کونسا جملہ؟ وہ جملہ ہے۔۔ ‘عائشہ ہم سب تیرے سے عمر میں چھوٹی ہیں اور ہم لوگ سب اپنے اپنے گھر کر ہو رہے ہیں۔۔ تری طرف سے خوشخبری کب ملے گی۔۔؟’ دل چاہتا ہے سر دیوار پر دے ماروں۔۔ پر پھر دیوار کا خیال آجاتا ہے۔۔

اب بتائے میں کروں تو کروں کیا؟؟؟؟

اللہ حافظ
آپ کی دکھی۔۔ پریشان۔۔ بیچاری دوست۔۔
عائشہ

  • Share/Bookmark
 
Posted in: Family, Friends, Me, Myself & I

12 Comments (Leave a comment) »

Leave a Reply