کچھھ نہ کچھھ تو کرنا ہے۔۔

زندگی نہیں رکتی۔۔ سب کچھھ ویسا ہی ہے۔۔ صرف ایک کمی ہے۔۔ اور کچھھ نہیں، ایک اس کمی سے کتنی کمی ہے زندگی میں یہ صرف وہ جانتا ہے جس پر گزرتی ہے۔۔۔

کچھھ اپنے آپ کو مصروف کرلیا، کچھھ زندگی نے چلنے پر مجبور کردیا، سو ہم بھی اب چلنے لگے ہیں، مصروفیت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، کبھی کوئی میٹنگ کبھی کوئی ڈنر، کبھی کونفرنس، قصہ مختصر، ساری کوششیشں صرف سلمان کا مشن آگے لے کے جانے کی ہیں۔۔

فیڈریشن نے ممبرشپ کی منظوری دے دی ہے۔۔ اب امید ہے جلد ہی ہم بھی ممبر کہلائے گے۔

خیر جناب، یہ تھا کچھھ میری غیر حاضری کا سبب، امید ہے اب جلد لکھوں گی۔۔ انشااللہ۔

دعائوں کی طلبگار۔
عائشہ

8 thoughts on “کچھھ نہ کچھھ تو کرنا ہے۔۔”

  1. تھلیسیما پاکستاں فیڈریشن اور تھلیسیمیا انٹرنشنل فیڈریشن ، ویب سائٹ کو ریجسٹر کروانا ہے ان دونوں میں۔
  2. کچھ عشق کیا کچھ کام کیا

    وہ لوگ بڑے خوش قسمت تھے

    جو عشق کو کام سمجھتے تھے

    یا کام سے عاشقی کرتے تھے

    ہم جیتے جی مصروف رھے

    کچھ عشق کیا کچھ کام کیا

    کام عشق کے آڑے آتا رھا

    اور عشق سے کام الجھتا رھا

    پھر آخر تنگ آ کر ہم نے

    دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
    فیض احمد فیض

  3. بہت عمدہ کام کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور بڑی خوشی ہوئی اردو میں دیکھ کر

    انشاءللہ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

Leave a Reply