رمضان ڈرائیو

This slideshow requires JavaScript.

پحھلے سال کی طرح اس سال بھی انشااللہ ہم فاطمید میں موجود تھلیسیمیا سے لڑتے بچوں کے لئے عید کے سوٹ، چوڑیاں، گھڑی، مہندی، افطاری اور راشن کے پیکٹ لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پچھلے سال ہم ریڈی میڈ کپڑے لے کر گئے تو ہمارے کچھ بچوں کو سائز کی وجہ سے عید کا جوڑا نہیں مل سکا، اس سال ہم نے انھیں کچا سوٹ دینے کا سوچا ہے، تا کہ وہ آرام سے اپنے ناپ کا بنواسکے۔

This slideshow requires JavaScript.

پچھلے سال ہم نے صرف کراچی سینٹر میں عیدی تقسیم کی تھی، اس سال ہمارا ارادہ حیدرآباد ، خیرپور اور راشدآباد سینٹر بھی جانے کا ہے۔

یہ سب ہم اکیلے نہیں کرسکتے، ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ، ایک عیدی پیک یا راشن پیک دینے سے ہم ان کی زندگی تو نہیں بڑھا سکتے پر ان کی خوشیاں ضرور بڑھا سکتے ہیں۔

ایک عیدی پیک کی قیمت سات سو روپے ہے، راشن کا پیکٹ جس میں انشااللہ پورے رمضان کا راشن ہوگا اس کی قیمت چار ہزار روپے ہے۔

پلیز اپنی زکوۃ سے اس رمضان ان تھیلیسیما سے لڑتے بچوں کی خوشیوں میں اضافہ کریں۔

Ramadan Drive 2016 : https://www.facebook.com/FightAgainstThalassemia/videos/236862350021403/

FAiTh Ramadan & Eid Drive 2015https://www.facebook.com/FightAgainstThalassemia/photos/?tab=album&album_id=218450865195885

Leave a Reply