کوئی ایسا۔۔
کبھی کبھی آپ کی زندگی میں ایسے واقعہ ہوتے ہیں جن کا ذکر آپ کسی سے نہیں کر پاتے۔۔ آپ کا دل چاہتا ہے کہ کوئی ایسا ہو جس سے میں سب کہ سکوں۔۔ پر ممکن نہیں ہوتا۔۔
کبھی دل چاہتا ہے کوئی ہو جو صرف آپکا ہو۔۔ جو آپ کو سنے، سمجھے، پر آپ کو عجیب نہ جانے ۔۔ آپ سے تنگ نہ آئے، آپ کا مذاق نہ اڑائے۔۔
لاکھوں لوگوں کے ہوتے ہوئے آپ خود کو تنہا سمجھے۔۔ تب دل شدت سے چاہتا ہے کہ ہاں۔۔ یہ وقت ہے جب اکیلا نہیں رہنا۔۔
سلمان کے انتقال کے بعد سے بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میں گھر میں کسی سے شیئر نہیں کر سکتی۔۔ کروں گی تو والدہ کو دکھھ ہوگا، وہ روئے گی۔۔ اور یہی سوچ کر چپ کرجاتی ہوں۔۔
پر اب لگتا ہے برداشت سے باہر ہے۔۔ کچھ دن سے ایسے دوست کی خواہش ہے جو سب سنے پر کسی سے کچھ نہ کہے۔۔
دعائوں کی طلبگار۔۔





