پر کچھ لوگ ہوتے ہیں جو سیکھنے پر زور دیتے ہیں پر خود نہیں سیکھتے یا عمل نہیں کرتے، کتنی عجیب بات ہے نا۔۔۔ ہم کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔۔۔
خیر، کچھ ہی دنوں میں ، میں نے بہت کچھ سیکھ لیا اور اس کی تفصیل یہ رہی، شاید اس سے آپ بھی کچھ سیکھ سکیں۔
۔۔ بات کچھ بھی ہو، چھوٹی ہو یا بڑی اس کو بتانے کا طریقہ صحیح ہونا چاہیے۔
۔۔ کسی پر اندھا اعتماد یا بروسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جب وہ انسان آپ کا بروسا توڑتا ہے تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا پر آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔۔۔ تکلیف سے بچنے کے لئے اندھا اعتماد نہ کریں۔۔۔
۔۔ جوبات یا عمل آپ کو برا لگتا ہے، تکلیف دیتا ہے وہ آپ دوسروں کے ساتھ نا کریں کیونکہ آپ میں اور اوروں میں پھر فرق کیا رہ جائے گا؟
۔۔ جو پریشانی آپ کو ہے اس سے سبق سیکھے اور آئندہ وہ آپ کے یا کسی کے ساتھ نا ہو ایسا کریں، یہ نا کریں کے بیٹھ کر رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ کیوں ہوا؟
۔۔ خدا کو اچھے اور برے دونوں وقتوں میں یاد رکھیں، اور خوشی میں خوش ہونا اور غمی میں دعا کرنا نہ بھولیں، خدا اپنے بندوں کو اس کے صبر سے زیادہ نہیں آزماتا۔۔۔
۔۔ خواب دیکھے ضرور پر ان کو اپنی زندگی نا بنالیں، کیوں حقیقت خوابوں جیسی نہیں اور خوابوں جیسی میٹھی بھی نہیں، تو کیوں نا حقیقت میں جینا سیکھ لیں؟
مشکل ہے عمل کرنا، مشکل ہے سچ کو مننا سچ کو ایسے ہی تھوڑی کڑوا کہتے ہیں 🙂 پر جس دن ہم نے حقیقت کو مننا اور زندگی کو سمجھنا شروع کردیا اس کے بعد چاہے کچھ بھی ہو جائے انسان کمزور نہیں ہوتا۔۔۔
نماز پڑھنا اور دعا منگنا نا چھوڑیں، خدا سے بہتر دوست اور سننے والا کوئی نہیں، خدا کو اپنی باتیں بتا کر دل ہلکا ہوجاتا ہے اور آپ کو ڈر نہیں ہوتا کہ یہ باتیں کسی اور کو پتا چلے گیں۔۔۔ لوگوں سے نہیں، اللہ سے ڈریں :)۔
اور تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے؟